مظفرنگر10؍نومبر(ایس او نیوز) ہیومینٹی ویلفئیر سو سائٹی اتر پر دیش کے زیر اہتمام ۹؍ نومبر علامہ اقبال کے یوم پیدا ئش کے مو قع پر عالمی یوم اردو ’’بعنوان یاد اقبال‘‘پروگرام کاانعقاد عمل میں آیا پر وگرام سو سائٹی دفتر کے وسیع ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر نجم الحسن زیدی نے کی جبکہ نظامت کے فرا ئض ماسٹر الطاف مشعل نے انجام دئے پروگرام کا بابر کت آغاز جامعہ فیض ناصر کی طالبہ فائزہ شا ہد کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا نعت نبی کا نذ رانہ قا ری شاہد ارمان ؔ مظفر نگری نے اپنی مسحور کن آواز میں پیش کیا اس کے بعد پروگرام میں شریک مہمانوں کا گل پاشی کر کے استقبال کیا گیا اسی اثناء میں جامعہ فیض ناصر کی طا لبات نے مہمانوں کا استقبالیہ پیش کیا جس پر مہمانوں نے طالبات کو و ان کے استاد اور ادارے کو مبارکباد پیش کی اس مو قع پر گاڈس گریس انٹر کالج کے طلباء واساتذہ نے پروگرام میں شرکت کی اور اپنے پروگرام پیش کئے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لا ئے حاجی آصف راہی نے علامہ اقبال ؒ کے یوم ۱۴۱ویں یوم پیدائش پر خرج عقیدت پیش کی انہوں نے کہا کہ بیسویں صدی کے سب سے بڑے شاعر علا مہ اقبالؒ تھے کہا کہ ان کی تعلیم اور شاعری کی وجہ سے اردو زبان میں ایک انقلاب پیدا ہوا جس کو ہمیں مل کر آگے بڑھانا ہے آج کا یہ پروگرام بھی انہیں کی یاد سے موسوم ہے اس موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ اردو فروغ کے لئے ہم کو شش کریں گے ،پروفیسر جے،پی سویتا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ہندی اردو دو نوں بہنیں ہیں انہیں مذ ہب کے نام پر بانٹا نہیں جانا چا ہئے زبانوں کے دروازوں کو کھلا رکھنا چاہئے تا کہ زبانوں کا آپس میں لین دین چلتا رہے خطبہ صدارت پیش کر تے ہو ئے ڈاکٹر نجم الحسن نے علا مہ اقبالؒ کے جواب شکوہ کا ذکر کر تے ہوئے علامہ اقبال کی زندگی پر روشنی ڈالی اور بہت سے مشہور مختلف اشعار پڑھ کر سنائے پروگرام کے آخر میں فیض الرحمن تنظیم نائب صدر نے کلمات تشکر پیش کئے اس مو قع پر مظفر نگر کی دیگر ساماجک تنظیموں کے ذمہ داروں نے شریک ہو کر پروگرام کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا کہا کہ ہیو مینٹی ویلفئیر سو سائٹی کا یہ ایک بڑا قدم ہے جو اردو کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو گا اس موقع پر بطور خاص ڈاکٹر شمیم الحسن ،اردو ڈیولپمنٹ کے ضلع صدر کلیم تیاگی ،شمیم قصار جنرل سکریٹی،بدرالزماں خان، (خازن)اردو انوادک کرمچاری سنگھ کے صوبائی نائب صدر تحسین علی اساروی،رئیس الدین رانااردو ٹیچر ،یوسف خان ساماجک ویلفئرسوسائٹی ،امیر اعظم خان ایڈو کیٹ سابق وائس چےئر مین نگر پالیکا ،محبوب عالم ایڈو کیٹ،ڈاکٹر ارشاد (سمراٹ)ڈاکٹر ارشد سمراٹ کالج،عشرت علی تیاگی،محمد نعیم،فیصل کاظمی برائٹ فیو چر،عارف تھانوی برائٹ فیوچرنے شرکت کی پروگرام کو باوقار بنانے میں سوسا ئٹی کے جن ممبران وعہدیداران نے اپنا تعاون پیش کیا ان میں خورشید حیدر،ڈاکٹر خالد صدیقی،ڈاکٹر حامد علی علوی،شاہ عالم،شاہ فیصل،احمد نجیب،محمدشاہ ویزکے نام قابل ذکر ہیں۔